پنجاب میں مون سون بارشیں جاری، سیف سٹیز اتھارٹی ہائی الرٹ پر


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیشِ نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔

حکام کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے مون سون بارشوں، اربن فلڈنگ اور مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ جدید کیمروں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے نشیبی علاقوں، ہاٹ سپاٹس اور چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں قائم سنٹرز ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو رئیل ٹائم الرٹس فراہم کر رہے ہیں، جبکہ کیمروں سے حاصل ہونے والی معلومات فوری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں۔ ترجمان سیف سٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حکام نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے