لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن عدالت میں بچہ حوالگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چار بچوں کو والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ماریہ زمان نے کیس کی سماعت کی۔ بچوں کے والد کی جانب سے ایڈووکیٹ چودھری نعمان نور نے مؤقف اختیار کیا کہ بچے والد کے گھر کے قریب واقع اسکول میں زیر تعلیم ہیں جبکہ والدہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر کر دی
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا اور والد ہی ان کا حقیقی سرپرست ہے، لہٰذا بچوں کو والد کے حوالے کیا جائے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 14 سالہ محمد بابر، 11 سالہ آسیہ بی بی، 8 سالہ سجاول اور 6 سالہ زینب کو والد کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔













