آزاد کشمیر کے ووٹرز کے مسائل کے حل اور رابطے کیلئے پیپلز پارٹی نے "لاہور” میں ڈیسک قائم کردیا


لاہور( پنجاب پوسٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے کشمیری ووٹرز کی سہولت اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے جوہر ٹاؤن (16-J) میں واقع پارٹی دفتر میں مستقل سہولت ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی رہنما فیصل میر نے کہا کہ یہ اقدام کشمیری برادری سے مسلسل رابطے، رہنمائی اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

فیصل میر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی خدمت کو صرف انتخابی مہم تک محدود نہیں رکھتی بلکہ سال کے 365 دن عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں سے بھی بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سمیت تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

فیصل میر نے کہا کہ ان کا اپنا خاندان بھی جموں و کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا، اس لیے وہ کشمیری عوام کے جذبات، مسائل اور مشکلات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہی تعلق انہیں کشمیری برادری کی خدمت کے لیے مزید ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں صرف انتخابات کے دوران کشمیری ووٹرز سے رابطہ کرتی ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور ان کی خدمت کو اپنی سیاسی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

فیصل میر کے مطابق جوہر ٹاؤن (16-J) میں قائم کیا گیا سہولت ڈیسک کشمیری ووٹرز کے لیے مستقل رابطہ، رہنمائی اور عوامی مسائل کے حل کا مرکز ہوگا، جہاں شہری اپنی شکایات، تجاویز اور مسائل کے حل کے لیے رجوع کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مؤثر نمائندگی کے عزم پر قائم ہے۔ فیصل میر نے کشمیری ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگا کر پارٹی کے امیدوار غلام عباس میر اور کرنل (ر) عبدالقادر کو کامیاب بنائیں تاکہ خدمت اور عوامی نمائندگی کا یہ سفر مزید مضبوط ہو سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے