پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کم داخلوں کے دعوے، پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ میں 36 ہزار 511 طلبا و طالبات کی شمولیت نے پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 36,511 امیدواروں کی شرکت سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی،پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمود سلیم، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈی جی ڈاکٹر ریحان صادق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شاہزیب خان، کنٹرولر امتحانات رؤف نوازاور دیگر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں نے دوسرے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سب سے کم فیس پر سب سے معیاری تعلیم دے رہی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں طلباء وطالبات کا انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونا ادارے پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو اور دیگر اہم شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں امیدواروں اور والدین کی رہنمائی کے لئے سٹالز اور نیو کیمپس میں شٹل سروس کی سہولت دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں 129 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں اورطلباء و طالبات کی سہولت کے لئے 2 شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے