انسٹا گرام پرون ویلنگ کی سینکڑوں ویڈیوز ،پولیس نے "اے بی بٹ”کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ویلنگ گینگ کے مبینہ سرغنہ "اے بی بٹ” کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق خان کے مطابق ملزم کو ڈیفنس بلیوارڈ پر سفید پارچہ جات میں تعینات اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور خطرناک اسٹنٹس کی سینکڑوں ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ویلنگ گینگ کے دیگر ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ملزم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے باقی ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر لاہور پولیس کے تعاون سے عادی ون ویلرز کے خلاف ڈور ناکنگ مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او کے مطابق ویک اینڈ نائٹس کے دوران سی بی ڈی بلیوارڈ، ڈیفنس بلیوارڈ، ڈیفنس فیز 6 اور کینال روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سڑکوں پر ہلڑ بازی، روڈ ریج اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے