فیکسو میگا بجلی اسکینڈل، ستارہ گروپ کے مالک میاں ادریس بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار

لاہور ( پنجاب پوسٹ) فیسکو میگا بجلی اسکینڈل میں 2 سابق چیف ایگزیکٹوز گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ ستارہ گروپ کے مالک میاں ادریس کو بھی بیرون ملک جاتے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں 12 ارب روپے کے میگا بجلی اسکینڈل ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد 2 سابق چیف ایگزیکٹوز احمد سعید اور خورشید عالم کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شدید گرمی ، بجلی طلب میں اضافہ ، ترسیلی نظام میں تکنیکی خرابیاں ، پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

مقدمہ کے مطابق کے مطابق ستارہ گروپ کی ستارہ انرجی لمیٹڈ،ستارہ کیمیکل کے ڈائریکٹرز نے فیسکو مینجمنٹ کے ساتھ ملی بھگت کر کے مقرر کردہ نرخوں کے برعکس فیسکو کو مہنگی بجلی فروخت کی اور پھر ستارہ کیمیکل کے لیے فیسکو سے انتہائی سستے نرخوں پر بجلی خرید کر قومی خزانے کو 11.96 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچایا۔

ستارہ گروپ کے مالک میاں ادریس کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ہائی پروفائل کیس میں فیسکو کے7 جبکہ ستارہ گروپ کے 6 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے