شدید گرمی ، بجلی طلب میں اضافہ ، ترسیلی نظام میں تکنیکی خرابیاں ، پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بڑھتی ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ لیسکو ریجن کے شہری علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔شیخوپورہ، قصور،ننکانہ،اوکاڑہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو، میپکو، گیپکو اور فیسکو ریجنز میں غیر اعلانیہ اور فورس لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کردیا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی جاری نہ کرسکیں۔ گزشتہ شام 4 سے رات 12 بجے تک لیسکو کی بجلی کی اوسط طلب 3847 جبکہ فراہمی 3289 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دورانیے میں اوسط شارٹ فال 508 میگاواٹ تک رہا۔

لیسکو حکام کے مطابق اس دوران کمرشل اور انڈسٹریل فیڈرز پر 2، 2 گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی گئی، اس دوران شہری اور دیہی علاقوں میں 1 گھنٹہ 5 منٹ لوڈ مینجمنٹ ریکارڈ کی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی کی طلب 3605 جبکہ فراہمی 3116 میگاواٹ رہی۔اس دوران اوسط شارٹ فال کم ہو کر 446 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیاانڈیپنڈنٹ انڈسٹری، کمرشل اور انڈسٹریل ڈومینیٹڈ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی، شہری علاقوں میں 45 منٹ جبکہ دیہی علاقوں میں 55 منٹ لوڈ مینجمنٹ کی گئی

ترجمان لیسکو نے دعویٰ کیا کہ لیسکو صارفین کو بہتر سے بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے