پنجاب میں جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا سیاسی روابط بڑھانے اور دو طرفہ تعاون پر اتفاق

لاہور(پنجاب پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پنجاب میں جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا سیاسی روابط بڑھانے اور دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں چئیرمین پاکستان پیس کونسل سید اسامہ اجمل قاسمی بھی موجود تھے۔

رہنماوں نے پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی اور بلدیاتی انتخابات کے قوانین کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی مفاد سب سے مقدم ہے۔  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا اور مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے