بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیتی 10 کلو منشیات برآمد، 3 منشیات کے سوداگر گرفتار

بوریوالا (پنجاب پوسٹ  ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین منشیات کے سوداگروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے کارروائی کے دوران ملزمان طالب حسین کھرل سکنہ حویلی لکھا، عبدالحمید ڈوگر سکنہ احاطہ شاہ نواز اور محمد حیات غفاری سکنہ آفاق خان چوک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7200 گرام چرس اور 2400 گرام افیون برآمد کر لی گئی جو مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ہنڈا سٹی کار کو بھی قبضہ میں لے لیا جس کے ذریعے منشیات سپلائی کی جا رہی تھی۔ کارروائی ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کے زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا اور ان کی ٹیم نے نے حصہ لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال دیگر جرائم کی جڑ ہے، اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے