لاہور( پنجاب پوسٹ ) ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ک مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کردیے، نوجوان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک غیر ذمہ دار شہری نے ہوائی فائرنگ کی۔ اتفاقاً وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اسی دوران قریب سے گزر رہے تھے۔واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں نامزد ہو چکا ہے۔بعض ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اللہ تارڑ سے منسوب بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔ عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر انحصار نہ کریں
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پنجاب پوسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھبرانے کی بات نہیں ہے ، ایک لڑکا تھا جو ویک اینڈ پر مستیاں کر رہا تھا ، میں اتفاقا وہاں سے گزر رہا تھا ، میں نہ بھی گزرتا تو یہ ایسا واقعہ ہونا تھا ، فائرنگ کا نشانہ میں نہیں تھا ، تاہم قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا ۔













