ایران، امریکا کشیدگی کے باعث نئے گیس کنکشنز پھر التوا کا شکار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد نئے گیس کنکشنز پر غیر اعلانیہ پابندی بدستور برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل نئے گیس کنکشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ایران۔امریکا جنگ کے باعث ایل این جی سپلائی متاثر ہونے پر اس عمل کو روک دیا گیا۔ بعد ازاں کشیدگی میں کمی کے بعد گیس کمپنیوں نے نئے کنکشنز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی تھیں، لیکن جنگ کے دوبارہ شدت اختیار کرنے کے بعد یہ عمل ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمند صارفین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، جبکہ گیس کی محدود دستیابی کے باعث موجودہ صارفین کو بھی بدستور محدود اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ گیس کی قلت کے باعث بڑی تعداد میں صارفین متبادل ذرائعِ توانائی پر انحصار کرنے لگے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے