‘‘وہ شخص دھوکا دہی، فراڈ ، کردار کشی اور ہراسگی کی حد پار کرگیا ہے‘‘ اداکارہ ہما سلیم کا معروف کرکٹر پر الزام

لاہور( پنجاب پوسٹ) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ہماء سلیم نے نام لیے بغیر ایک قومی کرکٹر پر ہراسگی، دھمکیاں دینے اور ذہنی دباؤ میں رکھنے کے الزامات عائد کر تے ہوئے مقدمے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہما سلیم نے شناخت ظاہر کیے بغیر پاکستان ٹیم کے کرکٹر  پر سنگین ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے  قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں ہما سلیم نے لکھا کہ ’ایک مشکل وقت میں ایک ایسے کرکٹر کو بے نقاب کرنا چاہتی ہوں جو دھوکا دہی، فراڈ ، کردار کشی اور ہراسگی کی حد پار کرگیا ہے‘۔

اداکارہ نے کرکٹر کا نام  اپنی اسٹوری میں شامل کیے بغیر  لکھا کہ ’2 ماہ سے اس کرکٹر سے میرا کوئی رابطہ نہیں لیکن جب بھی  میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں وہ  مجھے ذہنی طور پر  پریشان کردیتا ہے، کوئی بھی  عورت جان بوجھ کر سماجی طور پر خود کو بدنام نہیں کرسکتی اس وقت تک جب تک حد سے تجاوز نہ کرلیا جائے۔ ۔ان کا دعوی ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا متعلقہ شخص سے کوئی رابطہ نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کا موقف ہے کہ متعلقہ شخص اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے رابطہ کر کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک بدسلوکی پر مبنی تعلق کا شکار ہو رہی ہوں، تاہم اب خاموش رہنے کے بجائے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

huma Screenshot

انہوں نے مزیدکہا کہ جلد اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ شواہد سامنے لائیں گی اور تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں گی ۔ واضح رہے کہ ہماء سلیم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں متعلقہ قومی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے