لاہور ( پنجاب پوسٹ ) فیروزپور روڈ سروس روڈ پر بارش کے باعث سڑک بیٹھ گئی، 3 موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ سروس روڈ پر نشتر سگنل سے جانب ایوانِ اکبری، میزان بینک کے سامنے بارش کے پانی کے باعث سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں۔واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ مقام کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کاٹ کر بیچ ڈالا
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک روڈ انجینئر فصیح شاہ کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ مقام کی فوری تکنیکی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ محکموں کو ارسال کی جائے تاکہ سڑک کی مرمت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔











