لاہور (پنجاب پوسٹ) ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت پر معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق کار کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے داخل ہوئی، جسے چالان کے لیے روکا گیا تو ڈرائیور اور کار سوار کار سے باہر آئے اور ٹریفک وارڈنز کودھمکانا شروع کر دیا ۔ یہی نہی بلکہ اس سارے واقعے کی اپنے موبائل فون سے ویڈیو بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ اشتہاری ملزم کو گرفتاری کی خبر دینے والا کانسٹیبل خود گرفتار
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ویڈیو بنانے سے بارہا منع کرنے پر موبائل فون لے لیا گیا صورتحال کے پیش نظر پولیس کو طلب کیا گیا۔ لیکن دونوں افراد گرفتاری کے ڈر سے موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ڈرائیور کا نام حافظ محمد افضل جبکہ اس کے ساتھی ڈرائیور کی شناخت محمد اختر المشہور اختر لاوہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔











