گوجرانوالہ( پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ میں 10 سال قبل قیدیوں کے فرار ہونے کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کی اسپیشل کورٹ کے جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کے اے ایس آئی نوازش علی اور کانسٹیبل بشیر احمد کو 6، 6 سال قید اور دونوں پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیے گئے۔جبکہ وین کے ڈرائیور کو 12 سال قید کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈنکی مافیا کے خلاف شکنجہ، 12 نوجوانوں کے کیس میں 3 مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق مقدمہ 30 مئی 2016 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق دو قیدیوں کو جیل سے عدالت پیشی کے لیے قیدی وین میں لایا گیا تھا، ضلع کچہری کے باہر ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو نشہ آور جوس پلایا، جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور دونوں قیدی وین سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دونوں ملزمان قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار تھے۔











