لاہور:ڈکیتی کا بہانہ، نوجوان اوراس کی والدہ پر تشدد، ڈرامہ کیسے بے نقاب ہوا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) رائیونڈ کے علاقے میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی، جہاں ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ڈکیتی کے بجائے لین دین کا تنازع نکلا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اطلاع ملتے ہی اے ایس پی رائیونڈ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شوروم مالک نے قسطوں کے تنازع پر ایک نوجوان اور اس کی والدہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق شوروم مالک کی جانب سے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش بے نقاب ہونے پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:قیدیوں پر تشدد، رشوت اور سفارشی کلچر نہیں چلے گا، نئے آئی جی جیل نے بڑے احکامات جار کر دئیے

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوروم مالک ارشد اور ہارون کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تشدد کا شکار نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینے اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی اطلاعات دینے سے گریز کریں، کیونکہ اس عمل پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے