شیخوپورہ: مین ہولز انتظامی غفلت کا شکار ، ڈپٹی کمشنر آفس کا ملازم اور بھانجا گٹر میں گر کر زخمی

شیخوپورہ( پنجاب پوسٹ) شہر میں کھلے مین ہول شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کا ایک ملازم اپنے تین سالہ بھانجے سمیت کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ملازم کی شناخت حفیظ گجر کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے تین سالہ بھانجے کے ہمراہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی: پنجاب میں بڑی قانون سازی کی تیاریاں

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد مین ہولز تاحال بغیر ڈھکن کے موجود ہیں، جو شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی کر کے ان پر معیاری ڈھکن نصب کیے جائیں، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے