ڈیفالٹرز کے خلاف زیرو ٹالرنس، مون سون انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہری سہولیات کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے واسا لاہور متحرک ہے۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں ریونیو ریکوری، مون سون انتظامات اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ریونیو کی کارکردگی اور بقایا جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں، تمام ٹاؤنز میں سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے اور ریونیو اہداف کے حصول کے لیے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔


انہوں نے ہدایت کی کہ مین ہول کورز کے سروے پر مامور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی پراگریس رپورٹس پیش کریں، جبکہ مین ہول کورز کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی، تمام ڈرینز سے فلوٹنگ میٹریل کی بروقت صفائی اور ہر بارش کے بعد تمام گریٹنگز کو فوری صاف کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی موصول ہونے والی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے