لاہور: سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کا ریلوے اسٹیشن و کوتوالی سیکٹر کا دورہ، سخت احکامات جاری


لاہور (پنجاب پوسٹ ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ریلوے اسٹیشن، کوتوالی سیکٹر اور لائسنسنگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے وارڈنز کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔


سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر میں مختلف مراحل اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹی سرکل کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ لی۔ غیر تسلی بخش انفورسمنٹ پر ڈی ایس پی رانا شہزاد کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔


عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ لوہے کے گارڈر، آہنی راڈ اور دیگر خطرناک لوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مصری شاہ، سرکلر روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں سے مل کر پارکنگ مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔


سی ٹی او لاہور نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر معطلی نہیں بلکہ سیدھا نوکری سے برخاستگی ہوگی، جبکہ فرائض میں غفلت اور شہریوں سے ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


انہوں نے ون وے کی خلاف ورزی، غلط ٹرن، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی۔دورے کے دوران سی ٹی او نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے شہریوں سے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شہریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لائسنس بوتھ پر اب جووینائل پرمٹ اور موٹرسائیکل لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔


سی ٹی او لاہور نے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں خواتین اور سینئر سٹیزنز کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک افسران فیلڈ اور دفاتر میں شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے