واپڈا (پنجاب پوسٹ)نے ملک کے بڑے دریاؤں، بیراجوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد، اخراج اور ذخیرہ آب کی تازہ صورتحال جاری کر دی ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا، چشمہ، ہیڈ مرالہ اور نوشہرہ کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں استحکام برقرار ہے جبکہ تینوں بڑے آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 60 لاکھ ایک ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک میں آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور آبپاشی کی ضروریات کے لیے اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 13 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک رہا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 42 ہزار 300 کیوسک رہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں جرائم بے قابو،6 ماہ میں 43 ہزار سے زائد وارداتیں
ترجمان کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1501.53 فٹ اور ذخیرہ 30 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1172.40 فٹ اور ذخیرہ 26 لاکھ 95 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 648.30 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ واپڈا نے واضح کیا کہ تربیلا، چشمہ، نوشہرہ اور منگلا کے مقامات پر جاری پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔










