خواتین کے بڑھتے مسائل، امت مسلمہ کے مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، مریم نواز

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ تمام شرکاء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق سے متعلق واضح احکامات دیتا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانا صرف ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، جبکہ پاکستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کی مالی شمولیت، کاروباری مواقع، آئی ٹی اسکلز، تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طالبات کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم سے شہری مستفید ہو رہے ہیں اور خواتین کے لیے "اپنا روزگار پروگرام” ان کا خواب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے پینک بٹن متعارف کرایا گیا ہے اور خواتین کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے