سیالکوٹ: زمین کا تنازع، دودھ فروش کی مونچھیں مونڈھ دیں، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) تھانہ مراد پور کے علاقے چٹی شیخاں میں زمین کے تنازع پر دودھ فروش کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سات ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی مونچھیں مونڈھ دیں اور واقعے کی موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔
متاثرہ شہری کا الزام ہے کہ ملزمان نے اس کا 80 کلو دودھ ضائع کر دیا اور نقدی بھی چھین لی۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔


ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا اور تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے