روٹی کی قیمت 25 روپے کی جائے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور

لاہور (پنجاب پوسٹ) روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایمپلوئیز یونین، ڈسٹرکٹ لاہور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کے صدر، چیئرمین، جنرل سیکرٹری، نائب صدر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ مہنگائی، آٹا، گیس، بجلی، تیل، کرایوں اور مزدوری سمیت پیداواری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں رہی۔


قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کی جائے تاکہ نان بائی برادری کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس تجویز پر فوری طور پر نوٹس نہیں لے گی تو تندور مالکان اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے