حج 2027 کے لیے آخری کال! صرف دو دن باقی، کیا آپ بھی خوش نصیبوں میں شامل ہو سکتے ہیں؟


لاہور ( پنجاب پوسٹ ) محنت کش طبقے کو حج بیت اللہ کی سعادت سے مستفید کرنے کے لیے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت حج 2027 پروگرام جاری ہے، تاہم درخواستیں جمع کرانے کے لیے اب صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ اہل اور رجسٹرڈ محنت کشوں کو فوری طور پر اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب سوشل سکیورٹی حکام کے مطابق حج 2027 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے رجسٹرڈ محنت کش اپنی درخواستیں پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس میں جمع کرا سکتے ہیں۔

حج درخواست فارم محنت کشوں کی سہولت کے لیے پنجاب سوشل سکیورٹی کی ویب سائٹ اور متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ حکام کے مطابق درخواستوں کی وصولی مکمل ہونے کے بعد خوش نصیب محنت کشوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت سال 2027 میں 10 خوش نصیب رجسٹرڈ محنت کش پنجاب سوشل سکیورٹی کے تعاون سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ منتخب افراد کے حج کے تمام اخراجات بھی پنجاب سوشل سکیورٹی برداشت کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کو مکمل رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اخباری اشتہارات کے ذریعے درخواستوں کے طریقہ کار اور ضروری دستاویزات سے بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

پنجاب سوشل سکیورٹی کے مطابق یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے عزم کا حصہ ہے، تاکہ معاشرے کے اس اہم طبقے کو بھی مذہبی فریضہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے