دل اور فالج کے عارضے میں مبتلا بچے کا باپ گیپکو کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، 32 سالہ نوجوان کی دکھ بھری داستان کیا ہے؟

سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ) فتح گڑھ میں بارش کے دوران کھڑے پانی میں بجلی کی مبینہ لائیو تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک 32 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اہلِ علاقہ کے مطابق نوجوان اپنے سسرال سے بچوں کو لینے جا رہا تھا کہ راستے میں پانی میں پھیلے کرنٹ کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود بجلی کی سپلائی بروقت بند نہ کی جا سکی، جس کے باعث لاش کئی گھنٹے تک پانی میں پڑی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خاتون بے آبرو، 6 لاکھ روپے بھی لوٹ لئے

جاں بحق ہونے والا شخص پانچ بچوں کا باپ تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق اس کا ایک کمسن بیٹا پہلے سے فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ بجلی حکام پر غفلت کا الزام عائد کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں اس سے قبل بھی کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم حفاظتی اقدامات مؤثر انداز میں نہیں کیے گئے۔

مظاہرین نے متاثرہ خاندان کو انصاف اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے