لاہور، ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خاتون بے آبرو، 6 لاکھ روپے بھی لوٹ لئے

لاہور ( پنجاب پوسٹ)تھانہ سندر کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور رقم ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے بلایا گیا، جہاں مبینہ طور پر مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کے بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔

خاتون کی شکایت پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان، حسن اور بلال، کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور جنسی درندوں کے گرد شکنجہ مضبوط ،24 گھنٹوں میں 4 واقعات، چاروں ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے