لاہور جنسی درندوں کے گرد شکنجہ مضبوط ،24 گھنٹوں میں 4 واقعات، چاروں ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے ملزمان کو فوری کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم لطیف کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1735/26 درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکے سے بدفعلی کا مرتکب ملزم عمیر تھانہ داتا دربار نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف 426/26 مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج تھا۔ اسی طرح باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم حمزہ جبکہ رائیونڈ پولیس نے بدفعلی کے مقدمہ2347/26 میں نامزد ملزم عمر کو گرفتار کیا۔

پنجاب میں پنکی کی طاقت : کوکین کوئین کتنی طاقتور تھی ؟ پنجاب  میں کتنے مقدمات ہیں ؟ کارروائی کیوں نہ ہوسکی ؟ سول سوسائٹی نیٹ ورک معاملے میں کیوں کود پڑا ؟
: لاہور جنسی درندوں کے گرد شکنجہ مضبوط ،24 گھنٹوں میں 4 واقعات، چاروں ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا. لاہور پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے. ملزمان کی بروقت گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کےلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے