فیصل آباد ممتا کی تڑپ ، وومن پولیس نے بیٹے ماں کے حوالے کردئیے

فیصل آباد ( پنجاب پوسٹ ) فیصل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ان کی والدہ کے حوالے کر دیا۔

نور فاطمہ نامی خاتون نے شکایت کی تھی کہ سسرال والوں نے ان کی شیرخوار بیٹی سحر اور آٹھ سالہ بیٹے حیدر علی کو اپنے پاس رکھ کر انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ شکایت موصول ہوتے ہی ایس ایچ او وویمن تھانہ مدیحہ ارشاد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں بچوں کو بازیاب کروا کر والدہ کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’’صبر کرو میں کل آؤں گی‘‘ شوہر کے ہاتھوں جلائی جانے والی’’حاملہ‘‘ بیٹی کو ماں کی تسلی

بچوں کی بازیابی پر خاتون نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی فوری مدد اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے معاملات میں فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے