’’صبر کرو میں کل آؤں گی‘‘ شوہر کے ہاتھوں جلائی جانے والی’’حاملہ‘‘ بیٹی کو ماں کی تسلی

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ ) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں تین بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک حاملہ خاتون کو اس کے شوہر نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر آگ لگا دی۔آگ سے جھلس کر تحریم جاں بحق ہوگئی۔
مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق، 2024 میں حمزہ نے میری بیٹی تحریم سے شادی کی، جو تین بچوں کی ماں تھی۔ حمزہ کی پہلی بیوی سلمہ اکثر میری بیٹی کو مارتی پیٹتی اور آئے روز اس سے جھگڑا کرتی تھی۔حمزہ اور اس کی پہلی بیوی سلمہ نے میری بیٹی تحریم کو آگ لگا کر بے دردی سے ناحق قتل کیا۔ میری بیٹی تحریم چھ ماہ کی حاملہ بھی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بدھ کے شام 4 بجے انہیں بیٹی کی کال آئی ، جس میں اس نے کہا کہ اسے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ میں نے بیٹی سے کہا کہ تم صبر کرو میں کل آؤنگی ، لیکن کچھ دیر بعد کال آئی کہ انکی بیٹی جھلس گئی ہے ، جب میکے والے بیٹی کے گھر پہنچے تو انکی بیٹی کی جھلسی ہوئی لاش کچن میں پڑی تھی

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے