لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم نے کروٹ لے لی ہے اور آئندہ گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق بالائی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو: پنجاب بھر میں کیمپس قائم، آپ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
اسی طرح ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاط برتیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔








