ہیٹ ویو: پنجاب بھر میں کیمپس قائم، آپ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب اور واسا ایجنسیوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف شہروں میں خصوصی ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ ان کیمپس میں شہریوں کو جراثیم سے پاک صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دور دراز علاقوں تک بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ شدید گرمی کے دوران شہریوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام واسا ایجنسیوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، ریلیف کیمپس کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور دور دراز علاقوں میں واٹر باؤزرز اور ٹینکروں کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پانی کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

نورالامین مینگل نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے