لاہور: شہری درخت پر چڑھ گیا، پولیس نے گرفتار کرلیا، وجہ کیا بنی؟⁨

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے 15 سالہ لڑکے نے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر درخت پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ کا رہائشی نبیل نامی لڑکا اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں نامزد ملزم طاہر کی گرفتاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا۔ اس دوران لڑکے نے اپنے ہاتھ میں پیٹرول کی بوتل بھی اٹھا رکھی تھی اور دھمکی دی کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں وہ خود کشی کر لے گا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے کو بحفاظت درخت سے نیچے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ 28 جون کو اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور متاثرہ خاندان کی جانب سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے