دو غیر ملکی خواتین اغواء کیس: شریک ملزم کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(پنجاب پوسٹ)دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغواء کے مقدمے میں شریک ملزم وحید طاہر کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے وحید طاہر کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں لیا ہے اور اس کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

درخواست ممتاز بی بی نے اپنے وکیل رانا انتظار ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق وحید طاہر ان کا بیٹا ہے، جسے پولیس نے اٹھایا، تاہم اس کا دو غیر ملکی خواتین کے اغواء کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وحید طاہر کو فوری طور پر عدالت کے روبرو پیش کرنے اور اس کی بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے