حکومتِ پنجاب :(پنجاب پوسٹ)نے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع، سیکرٹریٹ اور متعدد اہم منصوبوں میں افسران کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔لاہور میں کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک کی جگہ عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کلیم یوسف کی جگہ محمد ذوالقرنین خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) لاہور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محمد ذوالقرنین خان کی جگہ کاشف جلیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور اور ننکانہ میں بی آئی ایس پی رقوم میں مبینہ کٹوتیوں کا نیٹ ورک کیسے پکڑا گیا ؟
نوٹیفکیشن کے مطابق کلیم یوسف کو چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کاشف جلیل کو ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔دیگر اضلاع میں بھی اہم تقرریاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ خان کی جگہ حمید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب، محمد عثمان جلیس کی جگہ محمد عوید ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شیخوپورہ، محمد عوید ارشاد کی جگہ حافظ محمد عمران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مظفرگڑھ، جبکہ حافظ محمد عمران کی جگہ عمر سرور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ اور مختلف منصوبوں میں بھی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ منور حسین کی جگہ امرانہ توقیر کو "امپروونگ ورک فورس ریڈینس اِن پنجاب” منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد عثمان جلیس کو ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ محمد حمزہ عباس کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں خرم حمید کو مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی حافظ آباد کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے، جبکہ حافظ محمد عمران کو مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی پاکپتن کے اضافی چارج سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔











