لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقہ اچھرہ میں نجی ٹیوشن سنٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں نجی ٹیوشن سنٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جبکہ اے ایس پی پی گلبرگ نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو واقعے کے حقائق سے آگاہ کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 10 سالہ نعیمہ گھر سے ٹیوشن سنٹر گئی تھی، جہاں وہ سنٹر کے واش روم میں مردہ حالت میں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہوگا۔









