پنجاب اے نے فائنل میں جگہ بنا لی، ٹائٹل کے لیے سندھ بی سے مقابلہ کل ہوگا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب اے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں پنجاب اے نے اولمپئن ذاکر اکیڈمی کو 0-2 سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔ میچ کے دوران پنجاب اے کی ٹیم نے بہترین ٹیم ورک اور مضبوط دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔


دوسرے سیمی فائنل میں سندھ بی نے اسلام آباد کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چیمپئن شپ کا فائنل اب پنجاب اے اور سندھ بی کے درمیان 10 جولائی کو کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے