کامن ویلتھ گیمز 2026، قومی دستے میں ارشد ندیم سمیت نمایاں کھلاڑی شامل

لاہور(پنجاب پوسٹ) کامن ویلتھ گیمز 2026 کے لیے پاکستان کے 36 رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے، جبکہ قومی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
اتھلیٹکس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائکہ زاہد، قدرت اللہ اور سمیمہ رحمان ایکشن میں ہوں گے، جبکہ جمناسٹکس میں شہزاد علی، جوڈو میں شاہ حسین اور لان بال میں مقصود وسیم خان اور محمد ایوب قریشی قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔


سوئمنگ کے مقابلوں میں حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی دستہ باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔


واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقد ہوں گے، جہاں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے