کیا سماعت سے محروم افراد بھی اب آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) سماعت سے محروم افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں پنجاب پروونشل موٹر وہیکلز (فورتھ امینڈمنٹ) بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے، جس میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق متعدد اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔


مجوزہ بل کے مطابق 40 ڈیسیبل تک سماعت سے محروم افراد کو ہیئرنگ ایڈ کے استعمال کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 40 ڈیسیبل سے زائد سماعتی کمی کی صورت میں منظور شدہ معاون ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ سماعت سے محروم امیدوار کا ڈرائیونگ ٹیسٹ سائن لینگویج جاننے والے ایگزامینر یا مترجم کی موجودگی میں لیا جائے، تاکہ ٹیسٹ کا عمل شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔


مجوزہ ترامیم کے تحت سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کی فیس ختم کرنے، جبکہ ان کی گاڑیوں پر مخصوص شناختی اسٹیکر لگانا لازمی قرار دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
بل کے مطابق سماعت سے محروم افراد کو ایمبولینس، پولیس اور فائر بریگیڈ جیسی ایمرجنسی گاڑیاں چلانے کے لائسنس سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں، معذوری کی قانونی تعریف میں سماعت سے محروم افراد کو باقاعدہ شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
مجوزہ ترامیم کا مقصد خصوصی افراد کے لیے محفوظ، مساوی اور سہل ڈرائیونگ لائسنس نظام متعارف کرانا اور انہیں نقل و حرکت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے