چونیاں (پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونیاں میں نجی عبدالقدیر پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ الہٰ آباد کا لیکچرار طالب علم کی جگہ پیپر دیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
سنٹر سپریڈنٹ فیض اللہ خاں کے مطابق لیکچرار محسن اقبال طالب علم (اصل امیدوار) احمد طارق کے رولنبمر 148478، سیکنڈ ائیر ٹیکنیکل پر پیپر لکھ رہا تھا علاوہ ازیں جعلی امیدوار محسن اقبال اس سے پہلے بھی مختلف امتحانی مراکز میں بچوں کی جگہ ہزاروں روپے وصولی کر کے پیپرز لکھتا ہے۔
مزید براں جعلی امیدوار کے خلاف سنٹر سپریڈنٹ فیض اللہ کی مدعیت میں استغاثہ دائر کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے 15 اطلاع پر سرکاری کالج سے ملزم محسن اقبال کو گرفتار کیا جبکہ اصل امیدوار احمد طارق فرار ہو گیا۔














