ڈی جی خان :پولیس کا خوف یا قانون کا احترام، دوہرے قتل مقدمے میں مطلوب ملزم نے گرفتاری دے دی

ڈیرہ غازی خان (پنجاب پوسٹ) ڈیرہ غازی خان تھانہ کالا پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ارشد ولد عبدالرحمن قوم سہانی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او کو رضا کارانہ طور پر گرفتاری پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ملزم محمد ارشد ولد عبدالرحمن قوم سہانی نے کلاشنکوف سمیت ڈی پی او آفس پہنچ کر خود کو رضا کرانہ طور پر سرینڈر کر دیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے اس موقع پر یقین دہانی کرائ ہے کہ ملزم کے خلاف میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے