فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی:14 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی منظوری

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے لیے 14 ہزار 82 نئی اسامیوں کی منظوری ان اسامیوں کے لیے 73 کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار روپے کے فنڈز مختص کر دیے گئے

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فصیل آباد کے ماتحت مختلف اسپتالوں کے لیے 90 نئی اسامیوں کی منظوری دے دے گئی ہے۔

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے 6 ہزار 553 ملازمین کو بھی نئی اسامیوں میں ایڈجسٹ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور مختلف پروگرامز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا مزید یہ کہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 15 جولائی تک تمام ملازمین کا ڈیٹا فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے