پی پی ایس سی امتحانات نتائج جاری، امیدواروں کو انٹرویو کال لیٹرز کا انتظار

لاہور (پنجاب پوسٹ) پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے  تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بلڈنگ انسپکٹر کی 156 اسامیوں کے لیے 503 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں کرن زاہد، سدرہ زاہد، طیبیہ سیماب، محمد سلیم، امجد رسول شامل ہیں

پنجاب سروس ٹرائبیونل میں سٹینوگرافر کی 09 آسامیوں کے لیے 146 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔کامیاب امیدواروں میں شکیلہ، رمشہ بی بی، سحرش، حاجرہ بی بی، سادیہ شامل ہیں 

سپیشالائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن کی نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی

پنجاب جیل خانہ جات میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی بھی نظر ثانی شدہ میرٹ لسٹ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال ،لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ SMS اور ای میل کے ذریعے امیدواروں کو آگاہ کیا جائے گا. امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں.

کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے