پنجاب یونیورسٹی: حفصہ جاوید خواجہ نے کمیونیکیشن سٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

لاہور (پنجاب پوسٹ ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ جاوید خواجہ نے کمیونیکیشن سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کامیابی سے مکمل کر لی جس پر پنجاب یونیورسٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈاکٹر حفصہ جاوید خواجہ کا پبلک ڈیفنس سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی خبروں کی تصدیق اور شیئرنگ کا رویہ” تھا، جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ حمید رحمان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

پبلک ڈیفنس میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی، ڈاکٹر عائشہ اشفاق، ڈاکٹر مدیحہ مقصود، ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈاکٹر ہما صدف سمیت اساتذہ شریک ہوئے، جبکہ میڈیا پروفیسرز، ماہرینِ ابلاغ، پی ایچ ڈی اسکالرز اور میڈیا پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پبلک ڈیفنس کے ممتحنین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف اور ڈاکٹر ضعیم یاسین نے اس تحقیق کو عصر حاضر میں سوشل میڈیا پر خبروں کی تصدیق کے حوالے سے اہم قرار دیا۔

ڈاکٹر حفصہ جاوید خواجہ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خبروں کی تصدیق کے عمل میں متعدد چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، جن میں سیاسی ایجنڈے پر مبنی غلط معلومات اور معتبر ذرائع کی عدم دستیابی نمایاں ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ خبروں کی تصدیق کے عمل پر مختلف نفسیاتی عوامل بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد اساتذہ اور شرکاء نے ڈاکٹر حفصہ جاوید خواجہ کو مبارکباد دی اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے