لاہور 213 نجی سکول سیل کرنے کی تیاری ، 744 کو نوٹس جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور ایجوکیشں اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو 213 نجی سکولوں کو سیل کرنے کی سفارش ارسال کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل 30 غیر رجسٹرڈ نجی سکول سیل کیے جا چکے ہیں

سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا تھا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والے مزید سکول بھی سیل کیے جائیں گے، 744 نجی سکولوں کو رجسٹریشن کے لیے پہلے ہی حتمی وارننگ جاری کی جا چکی، رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے