ٹک ٹاکرز عدالت میں، اقراء کنول، اریب اور علی حیدر آبادی کے حوالے سے کیا فیصلہ کیا گیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ لاہور نے دو مختلف مقدمات میں سوشل میڈیا شخصیات کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے ٹک ٹاکر اقراء کنول، اریب اور یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے آن لائن جواء ایپ کی مبینہ پروموشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ٹک ٹاکر اقراء کنول اور اریب کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کر دی۔ اقراء کنول اپنے وکیل چوہدری محمد سلیم ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

مزید پڑھیں؛کیا محتسب پنجاب کی کارروائی سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کا مستقل خاتمہ ممکن ہوگا؟

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بھی 14 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا۔ ملزم کی جانب سے سابق صدر لاہور بار رانا انتظار ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ علی حیدر آبادی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہیں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے علی حیدر آبادی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت 14 جولائی تک منظور کر لی۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر علی حیدر آبادی کے خلاف تھانہ سندر لاہور میں اہلیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے