پنجاب رنگ روڈ اتھاڑٹی کی جانب سے جرمانوں میں کتنے فیصد اضافہ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں نمایاں اضافے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت مختلف جرمانوں میں 2 سے 10 گنا تک اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے جرمانوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی ہے جس میں ٹریفک کو بہتر بنانے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے تجویز پیش کی گئی ہے۔ پالیسی کے مطابق ہر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس کے پوائنٹس کاٹے جائیں گے اور تین بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

رنگ روڈ پر موٹر سائیکل چلانے کا جرمانہ 200 کی بجائے 2000 روپے، اسی طرح ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں موٹر کار اور جیپ کا جرمانہ ۔500 روپے کی بجائے 5000 روپے کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے

 کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کے لیے جرمانہ 1 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے جبکہ خطرناک اور غلط ڈرائیونگ پر جرمانہ 1 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کرنے کی تجویزپیش کر دی گئی ہے۔

رفتار کی حد سے تجاوز پر بھی جرمانے میں واضح اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ جس کے تحت 500 اور 1 ہزار روپے کے بجائے بالترتیب 7 ہزار اور 10 ہزار روپےتک اضافہ کیا جائے گا۔سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی صورت میں کار کا جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کی تجویز، اوورلوڈنگ کی صورت میں گاڑی کے حساب سے 3 سے 5 ہزار تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے