پاکستان کی قیادت اعزاز، ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر اعظم

لاہور(پنجاب پوسٹ )پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس بار بہتر منصوبہ بندی اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ ایک کپتان میں پختگی اور واضح سوچ آتی ہے۔ انہوں نے بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی تاکہ مستقبل میں مزید بہتر انداز میں ذمہ داریاں نبھا سکیں۔


بابر اعظم نے کہا کہ ان کی توجہ تین بنیادی نکات، ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر مرکوز ہے اور ان شعبوں میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے