سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ:ندا ڈار نے خواتین کرکٹ کے مستقبل سے متعلق کیا اہم اشارہ دے دیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان نے ملاقات کی، جس میں سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ اور خواتین کرکٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ندا ڈار نے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے تحت خواتین کے لیے بھی الگ لیگ کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو ویمن کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کرکٹ کے فروغ کا نیا دور شروع ہوگا اور پنجاب حکومت خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ لیگ کے ذریعے نئی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کا انعقاد کر رہا ہے، جس کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق چیمپئن لیگ گرلز اور بوائز دونوں کیٹیگریز میں منعقد ہوگی اور یہ ایونٹ خواتین کرکٹ کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ندا ڈار نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں جاری ہیں اور امید ہے کہ اس لیگ کے ذریعے مستقبل کے باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے