لاہور(پنجاب پوسٹ)یہ منظر دیکھ کر پہلی نظر میں آپ کو بھی ایسا لگے گا جیسے A.I. سے بنایا گیا ہو، مگر نہیں… یہ ہماری حقیقت ہے
ذرا غور سے دیکھیں تو سمجھ آئے گا ٹرین گزر چکی ہے رکشے کے پیچھے کونے پر پٹری نظر آرہی ہے۔ یہ ڈبل پھاٹک ہے، پہلے بانس لگایا گیا ہے تاکہ لوگ مقررہ حد سے آگے نہ آئیں، پھر اصل گیٹ ہے۔
ایک طرف کا پھاٹک کھلا تو لوگوں نے انتظار کرنے کے بجائے فوراً دوسری طرف کے دروازے تک جا کر راستہ بند کر دیا، حالانکہ وہاں کا پھاٹک ابھی اہلکار کھول ہی رہا تھا۔

چند سیکنڈ پہلے نکلنے کی کوشش میں سب ایک دوسرے کے سامنے آ کھڑے ہوئے۔ اب نہ کوئی آگے جا سکتا، نہ پیچھے ہٹ سکتا۔
یہی منظر شام کے وقت ہمارے اکثر سگنلز پر بھی نظر آئے گا سرخ بتی جلتے ہی کچھ لوگ رانگ وے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، اور پھر وہی چند لوگ سینکڑوں گاڑیوں کے رکنے کی وجہ بن جاتے ہیں۔
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہمیں دوسروں نے روکا ہوا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بہت دفعہ ہم خود ہی ایک دوسرے کا راستہ بند کر رہے ہوتے ہیں۔








