لاہور: لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ کیوں ہو گیا ہے؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ)شدید گرمی اور جان لیوا حبس کے باعث لیسکو کا بجلی کا ترسیلی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے م

لاہور: شدید گرمی اور جان لیوا حبس کے باعث لیسکو کا بجلی کا ترسیلی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 3650 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، تاہم کمپنی کو طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹمز بند ہونے سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں شارٹ فال پیدا ہو جاتا ہے اور جبری لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو تکنیکی خرابیوں، ٹرانسفارمر جلنے اور فیڈرز میں مسائل کے باعث بھی گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں عامر ٹاؤن، ہربنس پورہ، شالیمار، واہگہ، باٹا پور، شاہدرہ، امامیہ کالونی، بادامی باغ، امرسدھو، والٹن روڈ، شادی پورہ، راوی روڈ اور بھٹہ چوک سمیت دیگر گنجان آباد علاقے شامل ہیں، جہاں شہریوں نے بجلی کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے